آگ سے مت کھیلو، ہمارے پاس آپ کے تصور سے کہیں زیادہ سٹریٹجک ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے: حوثیوں کی امریکا کو دھمکی

125

 

صنعا : یمن کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے امریکا کو عرب ملک کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس امریکا کے تصور سے کہیں زیادہ اسٹرٹیجک ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے۔

 

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے گزشتہ روز ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بیان دیا  کہ آگ سے مت کھیلو،یمنی ڈیٹرنٹ ہتھیاروں کے اسٹریٹجک ذخیرے ، مقدار، معیار اور تنوع کے لحاظ سے آپ کے تصور سے کہیں زیادہ ہیں۔

 

حوثیوں کا یہ بیان یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ گزشتہ روز   ہماری فوج نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک تازہ کارروائی میں بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو امریکی جہازوں اور دو اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

علاوہ ازیں یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان   نصرالدین عامر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف وسیع جنگ شروع ہونےکی صورت میں وہ ایران کے ساتھ مل کر لڑنےکے لیےتیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.