کابینہ میں شامل اہم شخصیت کو عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا گیا، سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو ذمہ داری دیے جانے کا امکان
لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کو وفاق میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔ رانا ثناءاللہ کو وفاقی کابینہ میں شامل ایک اہم شخصیت کی جگہ لایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں شامل اہم شخصیت کو عہدہ چھوڑنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں شاہل اہم شخصیت آئندہ ماہ اپنا عہدہ چھوڑ سکتی ہے۔
رانا ثناء اللہ اس سے قبل وفاقی حکومت میں وزارت داخلہ کے عہدہ پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف بھی رانا ثناء اللہ کو وفاقی کابینہ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
تبصرے بند ہیں.