کراچی :پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو ایک رن سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری مل گئی۔پاکستان ویمن ٹیم 123رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 121 رنز بناسکی۔
کپتان ندا ڈار 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، سدرا امین نے 23، منیبہ علی نے 18 اور گل فیروزہ نے 13، عالیہ ریاض نے 12 اور عائشہ ظفر نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمن نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی قیانا جوزف 34 اور سٹیفنی ٹیلر 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ چیڈین نیشن، چینیلی ہینری اور افے فلیچر نے 13، 13 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈائنا بیگ، ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو ہوگا،۔
Prev Post
انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر،سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی
Next Post
تبصرے بند ہیں.