تاجروں کی وزیراعظم کو بھارت اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز

87

کراچی :تاجروں نے وزیراعظم  شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ تاجروں نے  وزیرا عظم شہباز شریف  کو  بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز دی۔تاجروں سے گفتگو کے دوران کراچی کے معروف تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم کو کہا پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملا لیں،یہ کام آپ کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  کاروباری شخصیات  سے خطاب میں کہاکہ   اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے  کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگلے 5سال کا تہیہ کرلیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے۔
اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز دے دی۔اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے خطاب میں وفاقی اور صوبائی وزرا کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر ِاعظم شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.