ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

103

کراچی: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔

 

ایئرپورٹ پر گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ ،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایران کے صدر کو الوداع کہا۔

 

ایران کے صدر نے دورہ پاکستان میں صدر مملکت ،وزیراعظم  اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقاتیں کیں۔ایران کے صدر نے چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔

 

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال اور مزار قائد پر بھی حاضری دی ۔

 

دونوں ممالک نےدو طرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم بھی کیا۔

 

گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔ ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا۔

 

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت، مذہب سے جڑے ہیں، فلسطین کی آزادی ایران کی ترجیح ہے۔

تبصرے بند ہیں.