بلوچستان کی بہتری کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے,  اداروں میں بہتری کےلیے اصلاحات متعارف کرارہے ہیں :سرفراز بگٹی

59

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان  سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ   تمام شعبوں میں بہتری کےلیے اقدامات  کررہے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   تمام شعبوں میں بہتری کےلیے اقدامات  کررہے ہیں۔

 

سرفراز بگٹی نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ بلوچستان کی بہتری کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ  اداروں میں بہتری کےلیے اصلاحات متعارف کرارہے ہیں ۔ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے  وزیر داخلہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔

 

بلوچستان کے عوام کی سکیورٹی کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔  بلوچستان میں شدت پسندی پر فوری قابو پایاجائے گا۔ حکومت نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن بنایاہے۔ کمیشن نے لاپتہ افراد کے 80  فی صد کیس حل کرلیے ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.