سکیورٹی فورسز  کا ضلع پشین میں آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

31

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز  نے بلوچستا ن کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اس آپریشن میں  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  یہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیاگیاتھا۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.