اسرائیل کا ایران پر حملہ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں4 فیصد سے زائد اضافہ، ایشیائی مملاک کے مارکیٹوں میں مندی

107

کراچی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

عالمی بینچ مارک برینٹ آئل 3.94 فیصد اضافے کے ساتھ 90.54 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر 4.06 فیصد بڑھ کر 86.09 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب تیل کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2,400 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گیا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات ایشیائی مملاک کے مارکیٹوں میں بھی  ہوئے،  جاپان، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا میں بھی اسٹاک  میں شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں نیکی  225 انڈیکس تقریباً 2.5 فیصد کم ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ تقریباً 1.2 فیصد کم تھا اور جنوبی کوریا میں کوسپی تقریباً 1.7 فیصد گر گیا۔کراچی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

عالمی بینچ مارک برینٹ آئل 3.94 فیصد اضافے کے ساتھ 90.54 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر 4.06 فیصد بڑھ کر 86.09 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب تیل کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2,400 ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گیا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات ایشیائی مملاک کے مارکیٹوں میں بھی  ہوئے،  جاپان، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا میں بھی اسٹاک  میں شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ ٹوکیو   اسٹاک مارکیٹ میں نیکی  225 انڈیکس تقریباً 2.5 فیصد کم ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ تقریباً 1.2 فیصد کم تھا اور جنوبی کوریا میں کوسپی تقریباً 1.7 فیصد گر گیا۔

تبصرے بند ہیں.