کراچی:سندھ میں گیس کا بڑاذخیرہ دریافت کرلیاگیا۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کے مطابق گیس کا کنواں ماڑی غازج فارمیشن فیلڈ میں دریافت ہوا ہے۔کنوئیں سے یومیہ ساڑھے10ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی، 1483میٹرگہری کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا۔واضح رہے کہ فروری سے ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کے ذخائرکی تلاش کا کام جاری ہے۔
گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن بنا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.