دبئی میں75 سالہ تاریخ کی ریکارڈ توڑ طوفانی بارشیں، پاکستان کیلئے 46 پروازیں منسوخ

156

دبئی: گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔دبئی میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

 

بارشوں سے دبئی ،شارجہ، ابوظہبی میں ہرطرف پانی ہی پانی ہو گیا،سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بارشی  پانی  بازاروں ، شاپنگ مالز، میٹرو اسٹیشنز میں جمع ہوگیا۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف سیکشنز سےد بئی کی سب سے مصروف اور اہم شاہرا شیخ زاید روڈ  کو  بھی کئی مقامات سے بند کرنا پڑ گیا، ٹریفک جام سے چند کلومیٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوگیا۔

 

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے بھی پانی جمع ہو گیا، دبئی ائیرپورٹ  کے رن وے پر بھی پانی جمع ہوگیا جس ک وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ 25 منٹ تک دبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رہا۔ دبئی اور شارجہ سے پاکستان کیلئے 46 پرواز یں منسوخ  کر دی گئیں۔ دبئی اور ابوظہبی کے درمیان بس سروس بھی ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ع شہریوں کو غیر ضروری  گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، دبئی کی سڑکوں پر صبح سویرے سناٹا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر اسکولوں میں ریموٹ لرننگ جبکہ دفاترکے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑکوں پر نکاس آب کے لیے عملہ مصروف یے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔آج شام تک بارشوں کی مزید پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.