سعودی معاون وزیر دفاع دورہ پاکستان  پر  اسلام آباد پہنچ گئے، آرمی چیف سے ملاقات شیڈول

18

اسلام آباد: سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی دورہ پاکستان  پر  اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

پاکستان پہنچنے پر اعلیٰ  سطح وفد  نے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی کا والہانہ  استقبال کیا ۔

 

اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی  کریں گے، ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

 

سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.