اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
یاد رہے کہ سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔جس میں نو منتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔
ممبران کے حلف اٹھانے کے بعد اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.