جونیئر افسر کی بطور آئی جی تعیناتی، اسلام آباد کے 3 سینئر ڈی آئی جی چھٹی پر چلے گئے

92

 

اسلام آباد : جونیئر افسر  علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی تعیناتی پر اسلام آباد کے 3 سینئر ڈی آئی جی چھٹی پر چلےگئے ہیں۔

 

آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کر کے سید علی ناصر رضوی کو وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل گریڈ 20 کے سیدعلی ناصر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

 

جونیئر افسر کی بطور انسپکٹر جنرل تعیناتی پر سینئر ڈی آئی جیز نے چھٹی لے لی ہے۔ ڈی آئی جی اویس ملک، حسن رضا اور شعیب جانباز نے حکومت سےچھٹی لےلی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ڈی آئی جی کی جانب سے ریلوے پولیس میں تعیناتی کی کوشش کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.