پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار  جاری کر دیا

53

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار  جاری کر دیا۔

 

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار  جاری کیا ہے جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اشتہار کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے نامور غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کیے تھے، جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

 

تاہم اب پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤلنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔

 

جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.