جسٹس تصدق حسین جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

118

 

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات میں کمیشن کی تشکیل پر اتفاق ہواتھا۔

تبصرے بند ہیں.