وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا، ججز کے خط   پر انکوائری کمیشن کی منظور ی کا امکان

60

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق مختلف مصروفیات کی بنا پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا تھا، اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے جانے تھے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس آج بروز ہفتہ 30 مارچ کو دن 12 بجے ہو گا،

 

ذرائع کے مطابق کابینہ کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے۔ اجلاس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط   پر انکوائری کمیشن کی منظور ی دئیے جانے کاامکان  ہے۔

تبصرے بند ہیں.