مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا:اسد قیصر

96

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ  مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ  مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھاکہ بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، آج عملاً آئین معطل ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں، کوئی سوچتا ہے مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا وہ بھول میں ہے، وہ وقت گزر گیا جب مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کیے جاتے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کی رٹ لگا رکھی ہے، اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنائیں، کمیشن بنائیں تو پتہ چل جائے گا 9 مئی کے پیچھے  کون ہے ۔

اسد قیصر کا کہنا تھاکہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن اس نہج تک نہ لے جاؤ کہ حالات کنٹرول میں نہ رہیں، یاد رکھیں جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا چین سے نہیں بیٹھنے دینگے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے ہماری سرحدوں پر تعلقات ٹھیک نہیں، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں افغانستان پر سفارتی کوشش کی جائے، اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں۔

چیف جسٹس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آپ سے امید تھی کہ آپ نے کہا آئین پر چلوں گا لیکن آپ آئین پر نہیں چل سکے، قاضی فائزعیسیٰ مہربانی کریں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

تبصرے بند ہیں.