ماسکو دہشت گرد حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 93  تک پہنچ گئی

56

 

ماسکو: 22 مارچ کی رات روس کے دارلحکومت  میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 93   تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

 

خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات ماسکو میں دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، روسی وزارت خارجہ نے اس واقعے کو ’دہشت گرد حملہ‘ قرار دیا ہے۔

 

روسی خبر رساں ادارے ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بتایا ہے کہ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے میں ملوث 4 افراد سمیت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

ہزاروں افراد کی گنجائش کے حامل کنسرٹ ہال میں راک بینڈ میں ’پکنک‘ کا کنسرٹ تھا اور حملے کے بعد کنسرٹ ہال کے ایک تہائی حصے میں آگ لگ گئی اور چھت تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، روسی میڈیا کے مطابق کچھ لوگ ابھی بھی اندر موجود ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.