کولکتہ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 13 مسافر ہلاک

54

کولکتہ:کولکتہ میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 13 مسافر ہلاک  ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ٹرینوں کے درمیان تصادم کا حادثہ  ہوا۔ یہ حادثہ  جہاں رنگاپانی سٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کنچن جنگا ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کی وجہ سے  ہوا ،جس کے نتیجے میں اب تک 13 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں، مرنے والوں میں 3 ریلوے ملازم بھی شامل ہیں۔

مال گاڑی سے تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں زیادہ تر ہلاکتیں ایک بوگی کو شدید نقصان کی وجہ سے ہوئیں۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، حادثے کے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

تبصرے بند ہیں.