کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا ہے کہ ہمیں سیاست سے بڑھ کر اپنی معیشت کو دیکھنا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سیاست سے بڑھ کر اپنی معیشت کو دیکھنا ہے۔ا نہوں
نے غیرملکی کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سے سے مستفید ہونے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیاست سے بڑھ کر اپنی معیشت کو دیکھنا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو ہمارا پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں اور ہمارے تمام دوست ممالک بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں جو پاکستان کے دیرینہ دوست ہیں اور اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام اسلامی ممالک کے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ خصوصی سرمایہ سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) میں سرمایہ کاری کریں جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی موقع فراہم کیا گیا، یہ تمام ممالک اپنے ملکوں سے کاروباری حضرات کو پاکستان لائیں اور سرمایہ کرائیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ اور کراچی سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے اور میں بحیثیت گورنر سندھ ان کو دعوت دیتا ہوں کہ ہم ان کے سامنے وہ مواقع رکھیں گے جس میں ان ممالک کے سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو گا لیکن پاکستان کی معیشت اس وقت محسوس کرتی ہے کہ ہمارے تمام دوست ممالک اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اس ترقی کے سفر میں آپ کا ساتھ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم سارے پاکستانیوں کو اپنی پوری قوم سے معافی مانگیں، چاہے وہ حکومت میں ہیں یا نہیں لیکن انہوں نے ایسے مواقع ضائع کیے جہاں پاکستان ترقی کی منزل کی طرف جا سکتا تھا، آج کے دن ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے اور پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں آگے بڑھانا ہے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.