پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوگا ۔ اسمبلی سیکٹرٹریٹ نے محکمہ قانون کی جانب سے طلب کی گئی رائے کا جواب نہ آنے پر اسمبلی اجلاس نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے لئے آج اجلاس طلب کیا تھا تاہم گورنر کی جانب سے اجلاس بلانے پر سیکرٹری اسمبلی کفایت اللہ آفریدی نے محکمہ قانون سے رائے طلب کی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ قانون سے رائے طلب کی گئی تھی کہ معاملہ کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو بلایا جا سکتا ہے۔ ابھی تک محکمہ قانون کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ۔
واضح رہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر اپوزیشن کے ارکان حلف اٹھا لیتے ہیں تو سینیٹ انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کی نشستیں کم ہوجائیں گی ۔ حکومت اسی لیے کوشش کر رہی ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر اپوزیشن اراکین حلف نہ اٹھا سکیں۔
تبصرے بند ہیں.