بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی

61

ہرنائی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مزید 6افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق، 8کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ،4 کو ریسکیو کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔کان میں مجموعی طور پر20مزدور پھنس گئے تھے۔

 

گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور محکمہ مائنز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.