وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، 4 نکاتی ایجنڈا جاری

97

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

کابینہ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لے گی۔ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.