مراد سعید، اعظم سواتی اور محمود خان الیکشن نہیں لڑسکتے: خیبر پختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کی فہرست جاری

23

پشاور:   محمود خان ،اعظم سواتی  اور مراد سعید  سینیٹ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا کے  امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی۔خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کےلئے 25 میں سے 9 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے

الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔

 

اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔

 

سینیٹ الیکشن کے لیے  7 جنرل  نشستوں پر 16 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم ، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی اور نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.