وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

180

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں جاری ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے 2 اپریل کو علی امین گنڈاپور کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.