اسلام آباد:پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔
جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقامات Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.