پشاور:شمالی وزیرستان کے علاقہ شیوا سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد مین گرڈ میں شامل ہونے کے لیئے تیار ہے۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی کوشیوا میں دو کنووں کی کھدائی کے دوران گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے جو کہ گیس کی مجموعی ملکی طلب کا 5 فیصد ہیں۔ شیوا کے مقام پر دو کنوؤں سے 70 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی گئی ہے۔
گیس کی سپلائی اپریل میں شروع کرد ی جائے گی۔شمالی وزیرستان میں مزید گیس اور تیل کے ذخائر کی تلاش بھی جاری ہے جس سے یہ علاقہ مستقبل میں انرجی حب بننے جا رہا ہے۔
جون 2022میں شیوا ون کی ڈرلنگ 5 کلو میٹر گہرائی تک کی گئی،جون 2023 سے جنوری 2024 تک شیوا ٹو میں مزید 4 ہزار 5 سو 77 میٹر کھدائی کی گئی۔گیس دریافت ہونے کے بعد سے اسے نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے لیے پائپ لائن کا کام 73 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس بارے میں اسسٹنٹ کشمنر شیوا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردن گیس پائپ لائن سے 200 کلو میٹر سے زائد پائپ بچھانے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔پلانٹ لگنے سے900 سے زائد مقامی ہنر مندوں کو روزگار ملا ہے۔شیوا گیس کو قومی نیٹ ورک میں شامل کرنے سے ایل این جی درآمدات پر انحصار کم ہونے کے ساتھ سالانہ تقریباً 265 ملین امریکی ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.