آصف زرداری کا خالد مقبول صدیقی کو فون، صدر کیلئے ووٹ مانگ لیا

113

 

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے  سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.