بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب

89

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحا د کونسل کے بابر سلیم سواتی 89ووٹ لیکر سپیکر منتخب ہوگئے ہیں ۔ ان کے مد مقابل احسان اللہ میانخیل نے 17ووٹ لیے۔

نتائج کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکنوں اور ممبران کی ایوان میں نعرے بازی  کی۔  نئے سپیکر بابر سلیم سواتی حلف اٹھا کر ذمہ داریا ں سنبھال لی ہیں۔

سپیکر بابر سواتی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کا حلف خفیہ رائے شماری سے ہوگا ۔ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.