امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

118

لاہور: لاہور پولیس کی جانب سے امیر  بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش ابھی بھی جاری ہے ۔پولیس نےطیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرلیا ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم  خواجہ تقریف عرف طیفی بٹ کی ٹریول ہسڑی کا پتا چل گی، طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد  آیئر پورٹ سے دوبئی روانہ ہوا۔

 

یف آئی آر کا دوسرا ملزمعقیل عرف گوگی بٹ  کا بیرون ملک فراز ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، ملزم گوگی بٹ پاکستان میں ہی رو پوش ہے۔

 

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ عرف گوگی بٹ کے چار گن مینوں کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

 

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیر بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر حسین ایک عرصہ سے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ذاتی ملازم تھا۔

 

پولیس  کےدیگر ملزمان  کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کا سلسہ جاری ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق  پولیس نے اس وقوعہ کی جیو فینسنگ کرکے پانچ سو افراد  کو شاٹ لسٹ کیا ہے۔ ملزمان تک جلد از جلد پہنچنے کے لیے ان کو مزیدشاٹ لسٹ کیا جائے گا ۔

 

پولیس حملہ آور کی تیسری بیوی کا بیان ریکارڈکرچکی ہے۔

 

واضح رہے کہ چند دن قبل لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج  کو قتل کردیا گیا  تھا، پولیس نے حملہ میں ملوث حملہ آور کو پکڑا تھا جو کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق  گوگی بٹ اور طیفی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔

تبصرے بند ہیں.