اسلام آباد : نگران حکومت نے جاتے جاتے بجلی صارفین کو تگڑا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 13 پیسے اضافے کی درخواست کردی ۔سی پی پی اے نے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ۔سماعت 23 فروری کو ہوگی۔
نیو نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر سو ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی ۔
ڈیزل سے دس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔جنوری میں فرنس آئل سے 75 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ ایل این جی سے 24 روپے 29 پیسے اور قدرتی گیس سے 13 روپے 74 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔
ایران سے 32 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی ۔ جنوری میں مجموعی طور پر سات ارب93 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.