راولپنڈی:190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی ہے۔
جج احتساب عدالت نےآج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی۔ نئے تعینات جج ناصرجاوید رانا نےتاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے سماعت بغیر کسی کارروائی کے23 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔
گذشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت غیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔ جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گذشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.