ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوشخبری ،جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

358

ٹوکیو : جاپان کا ویزا حاصل کرنےو الوں کے لیے خوشخبری ہے کہ   جاپان کی جانب سے 6 ماہ کے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے اختتام پر ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس سے مراد یہ ہے کہ ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اس پروگرام کا مقصد ورک فرام ہوم کرنے والوں  کوسہولت اور ویزہ دینا ہے۔

اس پروگرام کے تحت جاپان کا رہائشی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 67 ہزار 557 ڈالرز ہونا ضروری ہوگی۔یہ ویزا 49 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہوگا۔مگر ابھی ان ممالک یا خطوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکتی ہیں۔آمدنی کے ساتھ ساتھ خواہشمند افراد کے لیے پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کرانا بھی ضروری ہوگی۔
اس پروگرام کے تحت جاپان کا ویزا حاصل کرنے والے اپنے شریک حیات اور بچوں کو بھی وہاں لے جا سکیں گے۔جاپانی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل نوماڈ ویزا رکھنے والوں کو مستقل رہائش کے کارڈ فراہم نہیں کیے جائیں گے جب کہ ان کے قیام کی مدت کو فوری طور پر بڑھایا نہیں جائے گا۔ان افراد کو 6 ماہ بعد واپس اپنے ملک جانا ہوگا جس کے بعد انہیں دوبارہ ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.