پاکستان اور ایران کا 26 جنوری سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

86

 

اسلام آباد : پاکستان نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ملکوں کے سفیر 26 جنوری کو اپنے اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔

 

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری کو اپنے اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔

 

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کر یں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی طرف سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی تھی ۔ ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفیر کو واپس بلالیا تھا جبکہ ایرانی سفیر کو کہا تھا کہ وہ واپس اسلام آباد نہ آئیں۔

تبصرے بند ہیں.