سیکیورٹی خدشات، متعدد یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئےبند کرنے کا فیصلہ

119

 

اسلام آباد:سیکورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے نواح میں رات گئے سکیورٹی اداروں کے سرچ آپریشن جاری رہنےکے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ذرائع یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔ غیر معینہ مدت کی بندش کے بارے میں طلبہ کو رات گئے مطلع کر دیا گیا۔

 

ذرائع یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کو بند کرنے کے احکامات آج جاری ہوئے ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی ،این ڈی یو ، ائیر یونیورسٹی ،بحریہ یونیورسٹی کو بھی سیکورٹی خدشات کے تحت بند کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.