فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

72

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

 

سپریم کورٹ کے حکم پر  عملدرآمد کیلئے وزارت دفاع کی دائر کردہ درخواست  کاجائزہ لیاجائےگا۔وفاقی حکومت نے مقرر وقت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں انکوائری کمیشن نے رپورٹ فائنل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرانی تھی۔

 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کی دی گئی تاریخ پر فیض آباد کمیشن رپورٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکتا، انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی جائے۔

 

واضح رہے کہ عدالت نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.