محکمہ موسمیات کی آج بوندا باندی کی پیشگوئی

73

 

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو شہر میں مطلع جزوی ابرآلود اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ دن بھر شہر میں شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.