کراچی :اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے سٹائل میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس پر شدید تنقید ہوئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو شہرت کی بھوکی قرار دیا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہےکہ اداکارہ ہر چیز سوشل میڈیا پر شیئر کردیتی ہیں اور وہ شہرت کی بھوکی ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے زندہ بندہ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ہانیہ عامر گاڑی میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ شاہ رخ خان کے ڈانس سٹائل میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی تھی، جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی اور متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا۔
ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان کے جس گانے کے سٹائل پر ڈانس کیا، وہ بہت وائرل ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے شائقین نے اسی گانے کے سٹائل پر اپنی ڈانس ویڈیوز کو شیئر کیا تھا۔
View this post on Instagram
تبصرے بند ہیں.