لاہور بورڈ کی نویں اور دسویں جماعت کے نصاب میں کمی

217

 

 

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے نویں اور دسویں جماعت کے نصاب میں ایک ایک مضمون کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق تعلیمی سیشن 2024-26 کے لیے صرف نویں جماعت کے طلبہ اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات دیں گے جبکہ میٹرک کے طلبہ پاکستان اسٹڈیز کا امتحان دیں گے۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامک اور پاکستان سٹڈیز کے نمبر 50 سے بڑھا کر 100 کر دیے گئے ہیں۔

 

لاہور بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ جونکہ اب مضامین کے نمبرز بڑھا دیے گئے ہیں تو   پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو اس کے مطابق کتابیں چھاپنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

مزید برآں، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب میٹرک کے امتحانات برائے 2024 یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.