لاہور بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، سیکیورٹی ہائی الرٹ

103

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سال نو کی پہلی انسداد پولیو مہم کا پہلا روز 139 یونین کونسلز میں پولیوہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

 

قومی انسداد پولیو کا آج دوسرا روز ہےاور پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔پہلے روز 62 لاکھ سے زائد بچوں  کو قطرے پلائے گئےجبکہ 5 لاکھ سے زائد مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 14 جنوری تک جاری رہے گی بقیہ اضلاع میں مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ 2 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ 83 موبائل پٹرولنگ اور 498 موٹر سائیکل پٹرولنگ ٹیمیں پولیو ہیلتھ ورکرزکی سکیورٹی کے لئے مامور ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کوانسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی خود چیک کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ڈولفن سکواڈاور پولیس رسپانس یونٹس کا گشت بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.