لاہور، کراچی : سردی میں اضافے کےساتھ ہی گیس غائب ہوگئی ہے۔ گیس غائب ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے پریشانی بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف بلوں میں اضافے نے کسر نکال دی ہے۔ لوگ گھروں کے چولہے جلانے کے لیے متبادل ایندھن استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا بجٹ متاثر ہورہا ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باوجود نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے گیس بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.