نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑسکتا : خواجہ آصف

75

سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  سیاست چھوڑ سکتا ہوں مگر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑسکتا ہوں۔خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  سیاست چھوڑ سکتا ہوں مگر نواز

شریف کا ساتھ نہیں چھوڑسکتا ہوں۔

سردی میں نہانا تو موخر ہوسکتا ہے مگر الیکشن نہیں، اس الیکشن میں ہماری سیاست اور معیشت کی سمت کا تعین ہونا ہے۔ یہ انتخابات نوجوان نسل کےلئےبہت اہم ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  نواز شریف کو تو ایک ہی عدالت میں سزا سنائی گئی۔بانی پی ٹی آئی جیل میں الیکشن کمیشن کے لوگوں کو آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.