گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے

19

مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس گئے۔

 

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ سے متاثرہ گھر میں رات بھر گیس لیک ہوتی رہی اور صبح جب خاتون خانہ نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو کمرے میں آگ لگ گئی۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے بند ہیں.