لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے تسدد کیس میں سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس ویگاس کی عدالت کی خاتون جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
Terrible attack on judge by violent criminal in Nevada courtroom. Thankfully, the judge is expected to be ok. pic.twitter.com/C9FoTQ2Ydh
— Tom Fitton (@TomFitton) January 4, 2024
مجرم کی جانب سے جج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.