پشاور: مردان میں وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کی درخواست پر پیسکو حکام نےگریڈ اسٹیشن میں 5 سے زیادہ فیڈر پر بجلی بحال کردی۔
وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا مردان میں گریڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور گریڈ اسٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق پیسکو حکام سے ملاقات کی،ظاہر شاہ طورو نے پیسکو حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی۔جس کے بعد گریڈ اسٹیشن میں 5 سے زیادہ فیڈر پر بجلی بحال کروادی گئی۔
ظاہر شاہ طورو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے،پیسکو حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی، میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیسکو نے بجلی بحال کی۔
تبصرے بند ہیں.