کاغذات نامزدگی کی مستردگی،صنم جاوید نے عدالت سےرجوع کرلیا

100

لاہور:کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے بعد صنم جاوید نے  عدالت سےرجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کاغذات  نامزدگی کی مستردگی کے بعدعدالت سے رجوع کرلیا ہے اور  اپیل دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما صنم جاوید کے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے ۔

صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ روز دوران سماعت پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے بند ہیں.