ٹوکیو:ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر دو طیاروں میں تصادم، خوفناک آتشزدگی، 367 مسافروں کو بچالیاگیا۔جاپان میں ایئرپورٹ پر دو طیاروں کے تصادم کے بعد خوفناک آگ لگ گئی، تاہم خوش قسمتی سے تمام 367 محفوظ رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
تصادم کے بعد ایئربس اے تھری فائیو زیرو میں آگ لگ گئی۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 367 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ٹوکیو ایئر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔
تبصرے بند ہیں.