سیالکوٹ :سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کاکہنا ہےکہ جو کچھ خواجہ آصف کر رہا ہے اسے شکست نظر آرہی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کاکہنا ہے کہ جو کچھ خواجہ آصف کر رہا ہے اسے شکست نظر آرہی ہے۔
میرے کاغذات نامزدگی پر خواجہ آصف کے حمایتی نے اعتراض لگایا ہے۔ جس دن کاغذات جمع کروانے جانا تھا ایک روز قبل میرے گھر پر حملہ ہوا۔ریحانہ ڈار نے مزید کہا پولیس نے میرے گھر کو گھیرا اور بیریئرز لگائے، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں دہشت گرد تھی۔
تبصرے بند ہیں.