بینک صارفین کا مسئلہ حل، شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز

80

کراچی :بینک صارفین کے مسائل حل کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’سنوائی‘ کا آغاز کردیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے شکایات کے ازالے کےلیے  پورٹل "سنوائی ” کا آغاز کیا ہے۔

’سنوائی‘ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابل رسائی ہے۔ رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

اس بارے میں  ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ سنوائی کی حیثیت  بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی  ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.