غزہ: اسرائیل نے غزہ میں جنگ تیز کرنے کا عزم کر لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر ، نصر ہسپتال اور اردن کے فیلڈ ہسپتال پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں نورالشمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی جارحانہ حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر سے معطل کردی گئیں۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں سے تضحیک آمیز سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے اسٹیڈیم میں بچوں اور بڑوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیا۔
Footage online shows dozens of Palestinians,
including women, children and the elderly, detained by the Israeli army.Dozens of Palestinian men were stripped of their clothes and lined up in a stadium in the Gaza Strip pic.twitter.com/ju6zMql90j
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) December 26, 2023
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا احتجاج کرتے ہوئے یرغمالیوں کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب لبنان کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی سرحد سے 4 کلومیٹر (2.5 میل) کے فاصلے پر جنوبی لبنان کے قصبے بنت جبیل میں اسرائیلی حملے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
لبنان کی جانب سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ کے جنگجو ہیں بلکہ ایک درجن سے زیادہ شہری بھی، جن میں سے تین صحافی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے کم از کم چار شہری اور نو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 915 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 918 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 310 طبی عملے کے ارکان اور 100 صحافی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار بھی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.